• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بابراعظم نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ، ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا

Apr 1, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔قذافی سٹیڈیم میں بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری سکور کی جس کے بعد انہوں نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچری سکور کرنے کاریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں، اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں سکور کی تھیں۔