ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی وڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تاریخ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے اور یہ جوڑا رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی اپریل کے وسط میں ممبئی میں ہو گی جبکہ شادی کی تقریب نجی ہوگی اور اس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے