کراچی (نمائندہ خصوصی)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری پرکرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے،آصف زرداری کوجھوٹے الزامات کے تحت 11سال جیل میں رکھاگیا، بختاور بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ بلاول پارلیمان کی بالادستی کیلئے ڈٹ کرکھڑے ہیں، آصف زرداری کیخلاف مقدمات فقط انتقام ہے۔