• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام عدالت میں چیلنج کر دیا

Apr 14, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سےدرخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکی گئی جس میں ڈپٹی سپیکرقاسم سوری، سیکرٹری پارلیمانی امور،سیکرٹری اسمبلی فریق ہیں ۔ درخواست میں کہا گیا کہ 13 اپریل کا سرکلر جس میں اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا گیا آئین سے متصادم ہے۔
درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ ڈپٹی سپیکر کو سپیکرکےالیکشن کیلئےفوری اجلاس بلانےکی ہدایت کی جائے۔