اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ میں تصدیق کر سکتاہوں کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف لے کر دبئی میں 14 کروڑ روپے میں بیچے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعظم ہاﺅس میں سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں کنفرم کر سکتاہوں کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف لے کر یبرون ملک بیچے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے ہیں، جو تحائف بیچے گئے ان میں ڈائمنڈ جیولری ، بریسلٹ ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں، مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا تھا ، مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
عمران خان نے توشہ خانہ سے کونسے تحائف دبئی میں 14 کروڑ میں بیچے ؟ وزیراعظم شہبازشریف نے بڑا الزام عائد کر دیا
