ممبئی(نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے امید سے ہونے کی افواہوں کی تردید کردی ۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ممبئی ایئرپورٹ کی تصاویر وائرل ہو رہی تھی جس میں انھوں نے گلابی رنگ کا ایک ڈھیلا لباس پہنا ہوا تھا .
جسے دیکھ کر ان کے مداحوں اور ساتھیوں کا خیال تھا کہ اداکارہ امید سے ہیں لیکن اداکارہ نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” پچھلی رات کے مطابق“۔
ان تصاویر کو دیکھ کر تمام افواہیں دم توڑ گئی کہ اداکارہ امید سے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی وکی کوشل کے ساتھ 2021ءکے آ خر میں ہو ئی ہیں۔کام کی اگر بات کی جائے تو اداکارہ ان دنوں ٹایئگر زندہ ہے پارٹ 3میں سلمان خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
امید سے ہونے کی افواہوں پر کترینہ کیف نے بھی خاموشی توڑ دی
