لاہور (نمائندہ خصوصی) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی ، گورنر پنجاب رات 8 بجےحمزہ شہبازسےحلف لیں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہو گی ۔ ڈپٹی سپیکر آفس سے گورنر ہاؤس کو حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شہباز پنجاب کے نئے قائد ایوان منتخب ہوچکے ہیں ، گورنر ہاؤس حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں 197 ووٹ لئے ، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے
