• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سری لنکن باشندے پریانتھا کمارا کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

Apr 18, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے پریانتھا کمارا کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت آج کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی جہاں انسداد دہشتگردی کی خصوڈی عدالت کی جج نتاشہ نسیم کیس کی سماعت کرینگی ، حتمی بحث کی امید کے بعد فیصلہ بھی سنائے جانے کا امکان ہے ۔
کیس میں پراسیکیوشن کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں ، پراسیکیوشن کے 46 گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا گیا تھا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر واقع فیکٹری میں سری لنکن جنرل مینجر پریانتھا کمارا کو فیکٹری ملازمین نے توہین مذہب کے نام پر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا، بعد ازاں پریانتھا کی لاش بھی جلا دی گئی تھی ۔
اب تک انسداد دہشتگردی کی عدالت پریانتھا کے قتل کو درست قرار دے کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم عدنان کو ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا چکی ہے ۔