• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالیہ بھٹ شادی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

Apr 21, 2022

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 14اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی کے بعد گزشتہ روز عالیہ پہلی بار منظرعام پر آئیں، اس دوران انہوں نے خوبصورت دوپٹے کے ساتھ گلابی رنگ کا کرتا شلوار پہن رکھا تھا۔ مداحوں نے ان کے اس لباس کی خوب تعریف کی اور کہا کہ عالیہ اس دیسی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
بھارت اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں عالیہ بھٹ کے اس خوبصورت لباس کے متعلق بتایا ہے کہ یہ پنک بلاک پرنٹڈ کوٹا کرتا سیٹ بھارت کے معروف لگژری فیشن برانڈ ’دیوناگری‘ کی تخلیق ہے، جس کی قیمت ساڑھے 18ہزار بھارتی روپے (تقریباً 45ہزار پاکستانی روپے)ہے۔