• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عدالت خود کسی کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کر سکتی ہے ؟، حمزہ شہباز کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے معاونت طلب

Apr 26, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کے معاملے پر دوبارہ درخواست پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازکی حلف نہ لینےکےمعاملےپردوبارہ درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ آیاعدالت خودکسی کوحلف کیلئےنمائندہ مقررکرسکتی ہے؟، معاملےسےمتعلق آرٹیکل 255 کیاکہتاہے؟، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کووفاقی حکومت سےہدایات لےکرپیش ہونےکاحکم دے دیا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوعدالت کی معاونت کرنےکاحکم دیا۔
عدالت نےدرخواست کی سماعت دوپہر 2 بجےتک ملتوی کردی۔