• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب

Apr 26, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہ دینےکیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔`
لاہور ہائیکورٹ میں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں الیکشن کمیشن،وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئین پاکستان اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دیتاہےلہٰذا الیکشن میں اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دیاجائے۔
عدالت نےسیکرٹری الیکشن کمیشن کو 28 اپریل کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔