• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“کسی کو جان سے مارنا چاہتی ہوں” اداکارہ سجل علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

Apr 26, 2022

کراچی(نمائندہ خصوصی)معروف اداکارہ سجل علی کی شوٹنگ کے دوران سیٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی کو جان سے مار نے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سجل علی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سجل علی کے ساتھ اُن کا میک اپ آرٹسٹ بھی دیکھا جا سکتا ہے ،جو کہہ رہا ہے کہ رات کے12 بج چکے ہیں اور ہم شوٹنگ کر رہے ہیں۔جس کے بعد سجل علی معصوم شکل بنا کرکہتی ہیں کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں اور کسی کو جان سے مارنا چاہتی ہوں۔جس پر میک اپ آرٹسٹ کہتا ہے کہ نام کا ذکر مت کرنا۔