کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے مزید دو افرا جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 166 ہو گئی ہے ۔
نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ دو ماہ سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے صوبے کو بری طرح متاثر کیا ہے ، مون سون کے رواں سیزن میں اموات کی تعداد 166 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 15 ہزار سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا، 23 ہزار 13 جانور ہلاک اور دو لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں ۔
وزیر اعظم شہباز شریف بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ متاثرین کیلئے امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں تیز کرنے کا حکم بھی دے چکے ہیں ۔
امدادی و بحالی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ ، پاک فوج ، بحریہ اور ایف سی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں ۔