ممبئی (نمائندہ خصوصی)کوئی مل گیا سمیت متعدد معروف بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار ”متھیلیش چترویدی“دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق متھیلیش چتر ویدی کا انتقال گزشتہ شب لکھنومیں ہوا ، وہ دل کی بیماریوں کا شکار تھے ،انہیں کچھ عرصہ قبل ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد انہیں آرام کرنے کیلئے ان کے آبائی علاقے میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔
متھیلیش چترویدی بالی ووڈکی فلم کوئی مل گیا، اشوکا، کرش، فضا اور تال سمیت متعدد نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنا لوہا منوایا ۔
فلم ’ کوئی مل گیا ‘ کے معروف اداکار ” متھیلیش چترویدی “ انتقال کر گئے
