• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کامن ویلتھ گیمز، ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل حاصل کرلیا

Aug 6, 2022

برمنگھم (نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔ فری سٹائل مینز ریسلنگ کی 86 کلوگرام کیٹگری میں انعام بٹ کا مقابلہ بھارتی پہلوان دیپک پونیا سے ہوا۔ اس مقابلے میں انعام بٹ کوئی پوائنٹ سکور نہ کرسکے اور بھارتی ریسلر سے شکست کھا گئے۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے سکاٹ لینڈ کے کیرن ملر کو صفر کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔