• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گوری خان اور کترینہ کیف کا ایک ساتھ پراسرار پراجیکٹ کا سرپرائز

Aug 6, 2022

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور گوری خان کے درمیان پر لطف اور پرجوش گفتگوجاری ہے۔کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام پر جمعرات کے روز گوری خان کو ٹیگ کیا جس کے بعد گوری خان نے کہا کہ “وہ عظیم انکشاف کی منتظر ہیں”۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت اور دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں گوری خان کو ٹیگ کیا۔ تصاویر میں کترینہ کیف پھولوں کے پرنٹ شدہ لباس میں نظر آئیں۔ کترینہ نے گوری خان کو فلاور اموجی کے ساتھ ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ”کچھ خاص بہت جلد آرہا ہے”۔ جس پر گوری خان نے بھی دل والے اموجی کے ساتھ جواب لکھا کہ “عظیم انکشاف کے لیے منتظر ہوں”