• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گلو کارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہر کے بھائی پر مقدمہ درج کروا دیا

Aug 7, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے سابق شوہر احمد بٹ کے بھائی کےخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم عقیل بٹ نے میرے ساتھ 70 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کو پلاٹ کے لیے رقم دی لیکن کئی سال بعد بھی نہ پلاٹ ملا اور نہ ہی رقم واپس ملی ہے۔