• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کااظہار آمادگی خط پاکستان کو موصول

Aug 12, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قرض پروگرام بحالی کیلیے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کا اظہار آمادگی خط (لیٹر آف انٹینٹ )موصول ہو گیا ہے، خط پر پاکستان دستخط کر کے واپس روانہ کرے گا جس پر قرض کی اگلی قسط کا اجرا کیا جائے گا
نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے مطابق پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششوں اور اس معاملے میں آرمی چیف کے مختلف ممالک سے روابط کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھتی جا رہی ہے جب کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گزشتہ 2ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ 215.79 روپے ہوگیا ہے۔