• Fri. Apr 26th, 2024

یومِ آزادی، چین میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے 7دستاویزی فلمیں جاری

Aug 15, 2022

بیجنگ(این این آئی)پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر چین میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی تہذیب، ثقافت، رواج، روایات اور تاریخی ورثے کو فروغ دینے کے لیے 7 مختصر دورانیے کی دستاویزی فلموں کی سیریز کا اجرا ءکیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق2 منٹ کے دورانیے کی ان 7 دستاویزی فلموں کو چینی سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا، جس کا مقصد چینی سوشل میڈیا صارفین کو پاکستان کے بارے میں بہتر انداز میں سمجھانا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ دستاویزی فلمیں پاکستانی پکوان کی لذتوں، نایاب دست کاری، باسمتی چاول، تہواروں، فنِ تعمیر کے ذخیرے، فنکارانہ مہارت سے تیار کردہ عمدہ قالین، مارخور کے مجسمے وغیرہ کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہی ہیں۔چین میں کوائیشو، ڈوئین اور ویبوکے نامی 3 مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیے گئے ان تمام کلپس پر چینی شہریوں نے مثبت ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور وہ پاکستان کے دورے سمیت یہاں کی مصنوعات میں خوب دلچسپی دکھا رہے ہیں۔