• Fri. Apr 19th, 2024

امبرہرڈ کیس میں جانی ڈیپ کی وکیل نے ہی اداکار کو استحصال کرنے والا تشدد پسند شخص قرار دے دیا

Aug 16, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف جوڑی جانی ڈیپ اور امبرہرڈ کی شادی طلاق پر منتج ہو چکی ہے اور ان کے ہتک عزت کے مقدمے کو عالمی سطح پر شہرت ملی، جس میں دونوں سابق میاں بیوی نے ایک دوسرے پر ایسا کیچڑ اچھالا کہ لوگ دیکھتے رہ گئے۔ ان کی یہ قانونی جنگ 11اپریل 2022ءسے یکم جون 2022ءتک جاری رہی ، جس کے اختتام پر عدالت نے جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے امبرہرڈ کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
اب اس مقدمے کی سماعت کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں جانی ڈیپ کی وکیل کیمیلی ہی جانی ڈیپ کو استحصال اور بدسلوکی کرنے والا شخص قرار دے رہی ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب کیمیلی اپنے موکل جانی ڈیپ کی طرف سے امبر ہرڈ کے خلاف اختتامی دلائل دے رہی ہوتی ہیں۔
ویڈیو میں جانی ڈیپ کی وکیل ایک طرف امبرہرڈ کے اس دعوے کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہیں کہ اس کا سابق شوہر ایک استحصال کرنے والا تشدد پسند شخص ہے اور دوسری طرف وہ خود ہی اپنے مو¿کل کو استحصال کرنے والا شخص قرار دے رہی ہوتی ہیں۔ ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کیمیلی کی زبان پھسل گئی تھی۔ ہو سکتا ہے وہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ جانی ڈیپ بدسلوکی کرنے والا شخص نہیں ہے اور غلطی سے ’نہیں‘ کا لفظ حذف کر گئی ہوں۔