• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بابراعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

Aug 17, 2022

اسلا م آباد (نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ،قومی بیٹر نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
کرکٹ ویب سائٹ “کرک وک “کے مطابق ہاشم آملہ کو 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔

پاکستان ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا ہے، ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط سے رنز بنائے جبکہ بابراعظم کے رنز بنانے کا اوسط 59.42 رہا۔