بریلی (نمائندہ خصوصی)بھارت میں 36 سالہ خاتون نے 14 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے اپنے محبوب کے جسم کا نازک حصہ ہی کاٹ کر الگ کر دیا ،دونوں دو سال سے ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہ رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھیم پور کھیری میں پیش آیا ، 36 سال خاتون اور اس کا عاشق دو سال سے ایک ہی گھر میں رہ رہے تھے ، خاتون نے دو سال قبل ہی اپنے سابق شرابی شوہر سے طلاق لی تھی ،خاتون کا کہناتھا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں اس وقت کھیتوں میں کام کر رہی تھی ، خوش قسمتی سے میں واپس لوٹی اور میں نے اس شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، اس نے مجھے پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی جبکہ میں اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی، پھر میں کچن میں گئی اور وہاں سے چھری اٹھا کر لائی اور اس کا مردانہ عضو کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا تاکہ اسے سبق سکھا سکوں ، مجھے اپنے کیئے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ 32 سالہ شخص کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور اسے مزید علاج کیلئے لکھنﺅ بھیج دیا گیا ہے ۔