• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مونس الٰہی نے پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے متعلق افواہ پر خاموشی توڑ دی

Aug 19, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ٹکٹ پر این اے 80 سے الیکشن لڑنے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مون الٰہی نے لکھا کہ میرے وزیراعظم عمران خان ہی ہیں اور اسد عمر کے ساتھ کام کرنا زبردست ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی فیملی سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے لیکن پی ٹی آئی کا مجھے پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جعلی ہے، مونس الٰہی نے ساتھ میں سوشل میڈیا پر گردش کرتا ہوا نوٹیفکیشن بھی اٹیچ کیا ۔