لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار و میزبان مانی (سلمان شیخ) اپنی اہلیہ اداکارہ حرامانی کی حمایت میں سامنے آگئے۔
مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک سے زائد سٹوریز اپ لوڈ کی ہیں جن میں انہوں نے اظہار کیا ہے کہ انہیں حرا پر فخر ہے جس نے لندن میں10 ہزار حاضرین کے سامنے پرفارم کیا، اللہ جسے چاہے عزت دے۔
انہوں نے انسٹا سٹوری میں ویڈیو شیئر کی جس میں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہوشیارو کیسے ہو؟ ہم اس وقت لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، جو کرنا ہے کرلو، تم لوگ کچھ نہیں کرسکتے اس لیے خوش رہو، ہمیں پھر بھی آپ سب سے محبت ہے جو کرنا ہے کرتے رہو‘‘۔ایک اور انسٹا سٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ساری توجہ ہم ہی لے گئے، بھائی ، اس رات باقی لوگ بھی آئے تھے۔ ہمیں تنقید کرنے والوں سے پیار ہے جن کی وجہ سے ہم مزید محنت کرتے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر حرامانی نے لندن کے کنسرٹ میں پرفارم کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔