• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

‘بچپن سے اسلامی تعلیمات سے دور رہنا ،زندگی کا پچھتاوا ہے، امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا بیان

Aug 20, 2022

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے انکشاف کیا کہ ’’بچپن میں اسلامی تعلیمات سیکھنے اور اسی طرز زندگی گزارنے کے باعث پچھتاواہے‘‘۔
جی کیو میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینی نڑاد امریکی ماڈل و اداکارہ بیلا حدید نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا بتاتے ہوئے کہا کہ ’’بچپن میں والدین کی طلاق کے سبب وہ کیلیفورنیا میں رہیں، انہیں اس دوران اسلامی تعلیم سیکھنے اور اسلامی طرز کی زندگی گزارنے کا موقع نہیں ملا، وہ فلسطین کی ثقافت سے بھی دور رہیں جس کا انہیں پچھتاوا ہے‘‘۔ ایک عرب طالبہ ہونے کے سبب نسل پرستی کا نشانہ بننے سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ’’عرب ہونے کی وجہ سے سکول میں نسل پرستانہ نام سے پکارا جاتا تھا‘‘۔بیلا حدید نے مزید بتایا کہ ’’میں نے سکول میں ساتھی طالبِ علموں کی جانب سے برے رویئے کا بھی سامنا کر چکی ہوں ، میں سکول میں خود کو بہت تنہا اور اداس محسوس کیا کرتی تھی‘‘۔
واضح رہے کہ بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کو اجاگر کرنے اور اس موضوع پر سب سے زیادہ بولنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔