ٹنڈو محمد خان(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ٹنڈو محمد خان آمد پر وفاقی وزیر سید نوید قمر کی رہائشگاہ کے باہر ایک بیروزگار شخص بچوں کے ہمراہ پٌہنچ گیا اور خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی دھمکی دی۔
بیروزگار ایاز بروہی نے بتایا کہ دس سال قبل محکمہ لائیو سٹاک کا ملازم تھا ، مجھے مستقل کرنے کی بجائے بیروزگار کر دیا گیا ، آج وزیر اعلیٰ سندھ کی موجودگی میں خود کو آگ لگانے آیا ہوں ، میرا کرائے کا گھر ہے اور پانچ بجے ہیں جو فاقہ کشی کر رہے ہیں ، کوئی میری فریاد سننے والا نہیں ، میں انتہائی مجبور ہو کر یہ اقدام اتھ ارہا ہوں ۔
خود کو آگ لگانے کی دھمکی پر وہاں موجود سکیورٹی اہلکار اور افسران بھی پہنچ گئے ۔