• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عطا تارڑ سمیت14 لیگی رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں حفاظتی ضمانت مل گئی

Aug 22, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عطا تارڑ سمیت 14 لیگی رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مل گئی ۔
نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے 25 ، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 14 لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو 2 ہفتے تک گرفتاری سے روک دیا ۔

عدالت کی جانب سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے والوں میں عطا تارڑ ، اویس لغاری اور رانا مشہود بھی شامل ہیں ۔