کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد
سری لنکن سینیئرپلیئرز کو دورہ پاکستان سے انکار مہنگاپڑگیا
پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کامیابی سے پاکستان میں منعقد ہوئی۔ سیریز کےآغاز سے قبل سری لنکا کا دورہ پاکستان غیریقینی صورتحال سے دوچار رہا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سری لنکا کے بیشتر سینیئر کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے انکار کیا تو سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پاکستان بھیج دی۔ ناتجربہ کار کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کلین سوئپ کیا اور خود کو منوالیا۔ سری لنکا کی اگلی سیریز اب آسٹریلیا سے ہونی ہے۔ موصولہ اطلاعات کےمطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے بارہ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کےخلاف سیریز کےلئےبھی اسکواڈ میں برقرار رکھاجائےگا اور ٹی ٹوئنٹی کپتان لاستھ ملنگا سمیت صرف چار سینیئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ اس سلسلے میں کولمبو میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملنگا بھی شریک ہوئے۔ اور انہوں نے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ جس میں سری لنکن ٹیم کےمستقل ارکان میں سے صرف چار کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں واپس طلب کیا جائےگا