• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہباز شریف،زرداری اور بلاول سیلاب زدگان کو بے یارومددگار چھوڑ کر بیرونی دوروں میں مصروف ہیں: عمر سرفراز چیمہ

Aug 25, 2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے مشیر اطلاعات عمرسرفراز چیمہ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف،زرداری سیلاب زدگان کو بے یارومددگار چھوڑ کر بیرونی دوروں میں مصروف ہیں۔ شہباز شریف صاحب سیلاب قطر نہیں پاکستان میں ہے جہاں عوام رل رہے ہیں۔ بلاول جب سے وزیر بنا ہے پاکستان میں اسکے قدم نہیں ٹک رہے،سرکاری خزانہ عیاشیوں اور بیرونی دوروں پر خرچ کر رہا ہے۔پی ڈی ایم ٹولے کے پاس عوام کو دینے کیلئے ٹکا نہیں اپنی عیاشیوں کیلئے خزانے کے منہ کھولے ہوئے ہیں۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اضافی ٹیکس اکٹھا کرکے قوم کو بجلی اور پٹرول پر سبسڈی دی،عوام کا پیسہ صرف عوام پر لگایا۔