پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں مین سکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، متاثرہ اضلاع میں آج سے سکول بند رہیں گے ۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آج سے سکول بند رہیں گے ۔ اپر دیر ، ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں میں دو روز کیلئے ، لوئر دیر ، ٹانک میں میں تین روز کیلئے ، لوئر چترال میں 5روز کیلئے جبکہ اپر چترال میں 10 روز کیلئے سکول بند رہیں گے ۔
خیال رہے کہ اس وقت شدید طوفانی بارشوں سے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے بری طرح متاثر ہیں جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کےچند اضلاع بھی متاثر ہیں ۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے مختلف علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا ہے ۔