• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کامیڈین راجو شری واستو کے دماغی افعال بہتر بنانے کیلئے ڈاکٹرز نے انہیں امیتابھ بچن کی آواز سنانا شروع کردی

Aug 25, 2022

نئی دلی (نمائندہ خصوصی) گزشتہ کئی روز سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی صحت میں قدرے بہتری آئی ہے۔ ان کے دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے امیتابھ بچن کی آواز سنائی جا رہی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق راجو شری واستو کی صحت میں قدرے بہتری آئی ہے تاہم وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ راجو کو 10 اگست کو ٹریڈمل پر ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ان کی دماغی فعالیت کو بہتر بنانے کے لیے راجو کو امیتابھ بچن کی آواز، ان کے شوز اور پرفارمنس کی ریکارڈنگز سنائی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر راجو کے علاج کے لیے نیورو فزیو تھراپی کی مدد لے رہے ہیں ۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ راجو کے دماغ کی تین شریانوں میں سے ایک اب بھی سکڑی ہوئی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔