• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرعمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال

Aug 26, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائشگاہ پر بھیجا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی “سماء “کے مطابق سابق وزیر اعظم کو بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی ، 31اگست کو پیش ہو کر بتائیں کیوں نا آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔