• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

Aug 29, 2022

دبئی(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بلے بازی میں ہم نے 10سے 15سکور کم کیے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ہم نے ٹیم میں واپسی کی جس کے لیے فاسٹ باؤلرز کا شکر گزار ہوں ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ شاہنواز دھانی نے بیٹنگ میں اچھا پرفارم کیا لیکن ہم صحیح فنش نہیں کر سکے ۔ ان کا کہنا ٰٰٰتھاہم چاہتے تھے محمد نواز کو آخری اوور میں 15سکور مل جائے لیکن ہردیک پانڈیا نے کمال بیٹنگ کر کے فنش کیا۔