• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار

Aug 30, 2022

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ امید ہےپاکستان میں سب کچھ جلد معمول پر آجائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ چین ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سمیت کئی ممالک نے امداد بھی بھیجی ہے ۔