اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ رکن ممالک سے ہنگامی مدد کے حوالے سے دفتر خارجہ میں تقریب کا انعقاد ہوا ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بےپناہ تباہی ہوئی ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستا ن پر بری طر ح مرتب ہوئے۔سیلاب اور بارشوں سے بڑی تعداد میں متاثرین کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کررہےہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے جو تباہ کاری ہو ئی ناقابل بیان ہے ، بدقسمتی سے سیلاب سے جہاں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوا وہاں فصلیں بھی تباہ ہوئیں،پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے بڑی تعداد میں متاثرین کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کررہےہیں، ہر نیا روز متاثرین سیلاب کے لیے قیامت خیز ہوتاہے ،ان کوخوراک ،چھت اور بحالی بڑا چیلنج ہے ، پاکستان میں حالیہ سیلاب کلاوڈ برسٹ ہونے کے باعث آیا ، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ک پاکستان عالمی حدت کے باعث براہ راست متاثر ہورہاہے ، سیلاب سے سندھ کے بیشتر شہر اور اضلاع ڈوب گئے ،سیلاب متاثرین کے علاقے زیر آب ہیں وہاں وہ چھت سے محروم بھی ہوگئے ، پاکستا ن کو بارشوں او ر سیلا ب کے باعث سنگین مسائل اور بحران سے دوچار ہے ، پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے ، سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کی ضرورت ہے ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور خیموں اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑی تباہی کے باعث وہاں امداد پہنچانا بھی مشکل ہے ، سیلاب سے لائیو اسٹاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔