دبئی (نمائندہ خصوصی)ایشیاءکپ کا تیسرا میچ آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ میں تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا ۔افغانستان کے سکواڈ میں کپتان محمد نبی ، نجیب اللہ زردان ، اسفر زازئی، عظمت اللہ عمر زئی ، فرید احمد، فضل الحق فاروقی ، حشمت اللہ شاہدی ، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زردان، کریم جنت ، مجیب الرحمان ، نوین الحق ، نور احمد ، رحمان اللہ گرباز، راشد خان، سمیع اللہ شنواری شامل ہیں ۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں کپتان شکیب الحسن ، عفیف حسین ، انعام الحق، عبادت حسین ، مہدی حسن ، محمد اللہ ، مہدی حسن میراز، محمد نعیم ،محمد سیف الدین ،مصدق حسین ، مشفیق الرحمان ، مستفیض الرحمان، نسیم احمد، پرویز حسین ، صابر رحمان ، تسکین احمد شامل ہیں ۔