• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بگ باس میں شرکت کرنے پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دی گئیں ، بھارتی اداکارہ جیسمین بھیسن

Aug 30, 2022

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارت کی معروف اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 میں شرکت کرنے والے جیسمین بھیسن نے انکشاف کیا کہ رئیلٹی شو میں شرکت کرنے پر انہیں قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملی تھیں ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ بگ باس کے گھر سے نکلیں لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ، یہاں تک کہ انہیں قتل اور ریپ کی دھمکیاں بھی دی گئیں صرف لئے کہ وہ لوگوں کو پسند نہ تھیں ، میں نے جو کچھ برداشت کیا وہ بے حد مشکل تھا ، اگر ڈاکٹرز سے علاج نہ کراتی تو پاگل ہو جاتی ۔

جیسمین بھیسن نے کہا کہ میں اس برے وقت میں ساتھ دینے پر اپنے دوستوں ، اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، ہم کبھی نہیں چاہتے کہ کوئی ہم سے نفرت کرے مگر ہم اداکاروں کو آسانی سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔