• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20ورلڈکپ اور دورہ بھارت کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

Sep 1, 2022

سڈنی (نمائندہ خصوصی)کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20ورلڈ کپ اور دورہ بھارت کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے ،ڈیوڈ وارنر کو دورہ بھارت کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ستمبر میں بھارت میں 3 ٹی 20میچز کی سیریز کھیلے گی، بھارت کے دورے کے بعد ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں ،اس کے علاوہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹم ڈیوڈ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مچل سویپسن سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں ،کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے دورہ بھارت میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کی جگہ کیمرون گرین بھارت جائیں گے۔