• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں طیارہ سپر مارکیٹ سے ٹکرانے کی دھمکی دینے والے پائلٹ کی طیارے سمیت بحفاظت لینڈنگ، گرفتار کرلیا گیا

Sep 4, 2022

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست مسیسیپی کے شہر ٹیوپیلو میں سپر مارکیٹ کے اوپرچکر لگانے والا چھوٹا طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا، طیارے کے پائلٹ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق طیارے کے پائلٹ پیٹرسن کے پاس پائلٹ کا لائسنس بھی نہیں تھا، اس نے طیارے کو سپرمارکیٹ پر گرانے کی دھمکی دی تھی۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار شخص کورے وین پیٹرسن اس میں فیول بھروانے کا ذمہ دار ہے اور اسکے پاس پائلٹ کا لائسنس بھی نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق پیٹرسن زیر حراست ہے اور اس پر بڑے پیمانے پر چوری اور دہشت گردی کے الزام لگائے گئے ہیں۔