• Sat. Apr 20th, 2024

منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کیس سے متعلق اداکارہ نورافتیحی سے 4گھنٹے تفتیش

Sep 4, 2022

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ معروف اداکارہ و ڈانسر نورافتیحی سے دہلی پولیس نے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کیس میں 4 گھنٹے تفتیش کی۔
ایڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی پر 200 کروڑ بھارتی روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم سکیش چندر شیکھر سے مہنگی گاڑی سمیت قیمتی تحائف لینے کا الزام عائد ہیں۔ 200 کروڑکی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کیس سے متعلق دہلی پولیس نے اداکارہ نورا فتیحی سے 4 گھنٹے تفتیش کی ۔اداکارہ نورا فتیحی سے کیس کے گواہ کے طورپر پوچھ گچھ کی گئی جب انہوں نے کہا کہ “انہیں گاڑی چندر شیکھر کی بیوی نے ایک خیراتی پروگرام میں شرکت کرنے پر تحفتاً دی تھی”۔دوسری جانب 200 کروڑ بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے الزام عائد کیا تھا کہ “نورا فتیحی سے نرم رویہ رکھا جا رہا ہے جبکہ ان سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے”۔ جیکولین فرنینڈس پرسکیش چندرشیکھر سے کروڑوں کے تحائف لینے اور چندرشیکھر کی سرگرمیوں سے واقف ہونے کے الزامات عائد ہیں۔