ممبئی(نمائندہ خصوصی) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار امیتابھ بچن ایک بار بھر اپنی لازوال اداکاری سے صارفین کے دلوں میں راج کرنے لگے ہیں ان کی نئی فلم” گڈ بائے ک”ے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن کی فلم” گڈ بائے” کا ٹریلرسوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کے دلوں پر چھا گیا۔ “گڈ بائے “کی کہانی ایک باپ اور بیٹی کے رشتے پر سب ست انوکھی اور دلچسپ ہے۔ امیتابھ بچن پہلے بھی فلم” پیکو “میں ایک ایسے ہی عمر رسیدہ باپ کا کردار اداکر چکے ہیں جو پیٹ کی بیماریوں کی وجہ سے نہ صرف خود پریشان رہتے ہیں بلکہ اپنی فرماں بردار بیٹی دیپیکا پڈوکون کو بہت تنگ کرتے ہیں۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کی اداکاری کو خوب سراہا بھی گیاتھا۔ “پیکو” فلم کے بعد اب اداکار ایک بار پھر باپ بیٹی کے رشتے پر مبنی ایک فیملی فلم میں جلوہ گر ہوں گے ۔ “گڈ بائے” فلم میں باپ بیٹی کے رشتے کو اتنا مضبوط نہیں دیکھایا گیا بلکہ رشتوں میں پڑتی ڈراریں لمحہ لمحہ آپ کو فلم سے جوڑے رکھیں گی۔خاندان کے ٹوٹنے اور بکھرنے جیسے موضوع کو وکاس بہل نے ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں تحریر کیا ہے لیکن مکالمے کافی جاندار اور بولڈ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری بھی انہی کی ہے۔
واضح رہے کہ” گڈ بائے “فلم میں امیتابھ بچن کی بیٹی کا کردار رشمیکا مندنا ادا کررہی ہیں جو بلاک بسٹر تیلگو فلم پشپا میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیںجب کہ فلم میں امیتابھ بچن کی بیوی کا کردار نینا گپتا نے ادا کیا ہے جن کا جلد ہی انتقال ہوجاتا ہے اور پھر باپ بیٹی میں کیا ہوتا ہے یہ آپ کو فلم دیکھنے پر پتہ چلے گا۔فلم گڈ بائے کی شوٹنگ رواں برس اپریل میں شروع ہوئی تھی اور 7 اکتوبر 2022 کو سینماوں کی زینت بنے گی۔ فلم کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔