• Sat. Apr 20th, 2024

مصر کی ایک مسجد میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک نمازی شہید

Sep 11, 2022

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے علاقے الدقھلیہ کی مسجد میں چاقو بردار شخص نے ایک اور نمازی پر وار کرکے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مصر کے علاقے سودان کے ایک گاؤں کی مسجد میں صف بندی کے وقت ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے نمازی کو شہید کردیا۔ مسجد میں موجود افراد نے قاتل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دونوں نمازیوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر ایک نے تیز دھار چاقو سے وار کرکے الشریبنی نامی نمازی کو قتل کردیا جب کہ قاتل کی شناخت صابر فرج کے نام سے ہوئی ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم نےبتایا کہ مقتول سے ذاتی تنازع چل رہا تھا اور مسجد میں ہونے والی تلخ کلامی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے بدلہ لے لیا۔