• Mon. Oct 2nd, 2023

” عشایئے کے دوران بیٹلز کی موسیقی سننے کی فرمائش کی تھی” ملکہ برطانیہ کے انتقال پر سابق فرانسیسی صدر اولاندےنے بھی پیغام جاری کردیا

ByNews Time

Sep 11, 2022

پیرس (ویب ڈیسک) سابق فرانسیسی صدر اولاندے کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ نے ایک بار ان سے سرکاری عشائیے کے دوران فرمائش کی تھی کہ ’بیٹلز‘ کی موسیقی سنائی جائے۔جون 2014 میں اولاندے نے ملکہ الزبتھ کی تین روزہ سرکاری دورے پر میزبانی کی تھی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سابق صدر نے کہا کہ ملکہ نے فرانسیسی ثقافت اور فن کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔اولاندے نے کہا کہ ایک موقع پر بینڈ کلاسیکی موسیقی بجا رہا تھا، میں نے ملکہ سے پوچھا آپ کیا سننا پسند کریں گی تو انہوں نے کہا ’کیا یہ بیٹلز کی موسیقی بجا سکتے ہیں؟‘ بعد ازاں آرکسٹرا نے بیٹلز کے کئی گانے بجائے۔

سابق صدر اولاندے نے یہ گفتگو غیر ملکی خبر ایجنسی کے ساتھ فرانس میں واقع برطانوی سفارتخانے میں ملکہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *