• Fri. Apr 19th, 2024

شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ کے دوران بیٹی کی طرف سے بھارتی ترنگا لہرانے کی وجہ بتادی

Sep 11, 2022

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ 2022 میں چھوٹی بیٹی کے بھارتی ترنگا لہرانے کی وجہ بتادی،

جیو نیوز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انٹرویو جب شاہد آفریدی سے ان کی چھوٹی بیٹی کے بھارتی پرچم لہرانے کے بارے میں پوچھا گیا تو لالہ نے ہنستے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور بتایاکہ سٹیڈیم میں پاکستان کے جھنڈے دستیاب نہیں تھے، اس لیے ان کی بیٹی نے بھارت کا جھنڈا لیا اور اسے لہرانا شروع کردیا۔

سابق کپتان کی بیٹی کو 4 ستمبر کے روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔

شاہد آفریدی کے مطابق ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی تماشائیوں کا ہجوم صرف 10 فیصد تھا جبکہ اہلیہ لائیو کرکٹ دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھیں، چھوٹی بیٹی کی بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو موصول ہوئی لیکن تذبذب کا شکار تھا کہ اسے شیئر کرناچاہیے یا نہیں۔