• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقادخطرے میں، بھارتی بورڈ اور آئی سی سی میں شدید اختلافات

Oct 14, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد
کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقادخطرے میں، بھارتی بورڈ اور آئی سی سی میں شدید اختلافات

دولت اور اختیارات کے بل بوتے پر دنیا ئے کرکٹ اور آئی سی سی پر دھونس جمانے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ڈھٹائی سامنے آگئی ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب ہر سال آئی سی سی ایونٹ کے انعقاد کی مخالفت کردی ۔ یہ معاملہ سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی کے لیے بھارتی بورڈ کا صدر بننے کے بعد پہلا بڑا امتحان ثابت ہوگا

آئی سی سی زیادہ منافع اور براڈ کاسٹ رائٹس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہر سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ہر تین سال بعد ورلڈ کپ کا انعقاد چاہتا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کی مخالفت کےبعد اب دنیائے کرکٹ تقسیم دکھائی دے ہی ہے ۔ بھارتی بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر ہر سال آئی سی سی فلیگ شپ ایونٹ کا انعقادہوا تو اس سے بھارتی بورڈ کے براڈکاسٹ منافع پربڑا اثر پڑیگا ۔