• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانوی شاہی جوڑے کاماڈل کالج فارگرلزکادورہ ،مختلف شعبوں کا جائزہ لیا

Oct 15, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)برطانوی شاہی جوڑے نے ماڈل کالج فارگرلزکادورہ کیاجہاں کالج انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا استقبال کیا، شاہی جوڑے نے کالج کے مختلف شعبوں کاجائزہ بھی لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان دورے کا مقصد تعلیم اورماحولیات پر فوکس کرنا ہے ،پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اپنے دورے کا آغاز گرلز کالج کے دورے سے کیا،برطانوی شاہی جوڑاماڈل کالج فارگرلزپہنچا،اس موقع پر شہزادی کیٹ میڈلٹن نے نیلے رنگ کا پاکستانی لباس زیب تن کررکھا ہے، شہزادی کیٹ میڈلٹن نے شلوار قمیض کے ساتھ دوپٹہ بھی لیا ہوا ہے،کالج انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا،شاہی جوڑے نے مختلف کلاسوں کا بھی دورہ کیااور طالبات کے ساتھ گھل مل گئے،شاہی جوڑے کوکالج سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔

برطانوی شاہی جوڑا کچھ دیر بعدماحولیاتی تحفظ کی تقریب میں شرکت کرےگا،اسلام آباد کے ٹریل فائیوپرماحولیاتی تحفظ سے متعلق تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، تقریب میں سی ڈی اے، ایم سی آئی اوروائلڈ لائف کے حکام شریک ہونگے،برطانوی شاہی جوڑے کو مارگلہ ہلز ٹریل فائیو پر بریفنگ دی جائے گی۔