• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بی آرٹی منصوبے سے متعلق کیس ،صوبائی حکومت کابی آر ٹی روٹ میں ایمبولینس کو راستہ دینے سے انکار

Oct 16, 2019

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاورہائیکورٹ میں بی آرٹی منصوبے سے متعلق کیس میں صوبائی حکومت نے بی آر ٹی روٹ میں ایمبولینس کو راستہ دینے سے انکار کردیا،عدالت نے کیس کوبی آرٹی سے متعلق دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عیسیٰ خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار چاہتے ہیں روٹ پر ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت ہو، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ روٹ پر بسیں چلیں گی ایمبولنس کو راستہ نہیں دے سکتے، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے کہا کہ ٹریک پر ایک دن بس چلی تو ڈرائیور نے خاتون کو مار دیا،ٹریک پر ایمبولینس کا جانا ممکن بھی نہیں لگتا، عدالت نے کیس کوبی آرٹی سے متعلق دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔