• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایک اور کرکٹ لیگ تہلکہ مچانے کو تیار، پاکستانی کرکٹرز بھی شامل

Oct 16, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد

ایک اور کرکٹ لیگ تہلکہ مچانے کو تیار، پاکستانی کرکٹرز بھی شامل

دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز تو فینز کی توجہ اور کھلاڑیوں کے لیے دولت کی ریل پیل کا باعث بنی ہوئی یے۔
تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ کے نام سے ایک اور نیا ایونٹ کرانے کا اعلان کردیا

دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ بیس اکتوبر کو ہوں جس میں کئی پاکستانی کرکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ایک نئے ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی بھی ان ایکشن ہوں گے ۔ دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ ڈرافٹ کی سب سے بڑی کیٹیگری میں اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، کرس گیل، مچل اسٹارک، لیستھ ملنگا اور کگیسو ربادا شامل ہیں ۔۔ ان کھلاڑیوں کی بیس پرائز ایک لاکھ پچیس ہزار پاؤنڈ ہے۔

پاکستان کے محمد عامر کی بیس پرائز ایک لاکھ پاؤنڈ رکھی گئی ہے ۔ بابر اعظم، محمد حفیظ اور شاداب خان کی ریزرو پرائس پچہتر ہزار پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، عثمان شنواری، شعیب ملک اور وہاب ریاض کی ابتدائی قیمت ساٹھ ہزار پاؤنڈ رکھی گئی ہے.ایونٹ آئندہ سال سولہ جولائی سے سولہ اگست تک منعقد ہوگا