• Thu. Mar 28th, 2024

نوجوان بابراعظم پر کپتانی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ ۔۔دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کیلئے محمد حفیظ کے علاوہ کونسا کھلاڑی مضبوط امیدوار ہے ؟ نام سامنے آ گیا

Oct 18, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی)سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں کلین سویپ کیا جس کے بعد کپتان سرفراز تنقید کی زد میں ہیں اور ان کی کپتانی کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں ، محمد حفیظ کے بعد اب شعیب ملک بھی ٹی ٹوینٹی کے نئے کپتان کی ممکنہ دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اگرسرفراز احمد سے کپتانی کے فرائض واپس لیے گئے تو شعیب ملک یا محمد حفیظ میں سے ہی کسی ایک کو ذمہ داری سونپی جائے گی ، مشکل دورہ آسٹریلیا کے پیش نظر نوجوان کھلاڑی بابراعظم پر کپتانی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کرنے کا ذہن پہلے ہی بنا لیاگیاہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین کرکٹ بورڈ ہی کریں گے ۔کپتان اور اسکواڈ کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے صوبائی کوچز کو ہدایت کر دی کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں، فٹنس کی بنیاد پر بعض بڑے نام باہر بھی ہو سکتے ہیں۔