• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”شاہی مہمانوں سے ملنا اعزاز تھا اور پرنس ولیم اصل میں۔۔۔“ مہوش حیات نے شہزادہ ولیم کو کس لقب سے نواز دیا؟

Oct 20, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں ، شاہی جوڑے کے دورے سے دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئیگی نہ کہ وہ جو میڈیا دکھاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے شاہی مہمانوں سے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہی مہمانوں سے ملنا بہت بڑا اعزاز تھا، ولیم اصل میں پرنس چارمنگ ہیں اور وہ اس تقریب کا حصہ بن کر بے حد خوش تھے۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے اس دورے کے بعد دنیا کو پاکستان کی مثبت شکل نظر آئے، نا کہ وہ جو میڈیا دکھاتا ہے۔